کور کمانڈر کانفرنس میں دہشتگردی ، انتشاری جھتے سازی پر بالکل واضح ، غیر مبہم پیغامات دیدیے گئے

کور کمانڈر کانفرنس میں دہشتگردی ، انتشاری جھتے سازی پر بالکل واضح ، غیر مبہم پیغامات دیدیے گئے

(ویب ڈیسک ) کور کمانڈر کانفرنس میں دہشت گردی اور انتشاری جھتے سازی پر بالکل واضح اور غیر مبہم پیغامات دے دیے گئے ہیں۔

افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف  ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں۔ہندوستان کے آلہ کار کے طور پر  دہشتگردی کے سنگین نتائج کی ذمہ دار صرف اور صرف طالبان کی مخبوط الحواس قیادت ہے۔

فورم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ  کامیاب انٹیلی جنس  کی بنیاد پر جاری انسدادِ دہشت گردی کی  کارروائیوں کو سراہا۔دہشتگردی کے خاتمے کے لئے زمینی کارروائیوں کے ساتھ بہترین انتظامی اور گورننس کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

دہشتگردی کے خاتمے کے لئے لازم ہے کہ  گورننس کو بنیادی سطح پر  عوام کے قریب ترین لایا جائے۔یہ بھی ضروری ہے کہ عوام کے ساتھ دہشتگردی کی وجوہات اور عملات پر موثر رابطہ کاری اور بیانیے پر کام کیا جائے۔

دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مخصوص عناصر کے زیر سایہ چلنے والے کرائم Terror-گٹھ جوڑ کو توڑنا ضروری ہے۔کسی بھی جواز پر،  پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو فیصلہ کُن طاقت اور قانون کے ساتھ بلاامتیاز اور بلا جھجھک نمٹا جائے گا۔

Watch Live Public News