بھارت میں گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

بھارت میں گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
کیپشن: بھارت میں گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں آن لائن نظام کی جانچ کے دوران گدھے کے نام پر عارضی نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری ہونے کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این ایس یو آئی کے ریاستی نائب صدر روی پرمار نے مدھیہ پردیش نرسز رجسٹریشن کونسل کے آن لائن رجسٹریشن نظام کو جانچنے کے لیے تجربہ کیا۔ انہوں نے درخواست میں گدھے کی تصویر اور جعلی تعلیمی دستاویزات اپ لوڈ کیں، جبکہ والد کے نام کے خانے میں ’Donkey Father‘ درج کیا۔

رپورٹ کے مطابق مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد آن لائن نظام نے کسی مؤثر تصدیق کے بغیر گدھے کے نام پر عارضی نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نرسنگ کے تعلیمی اور رجسٹریشن نظام پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

مدھیہ پردیش نرسز رجسٹریشن کونسل نے معاملہ سامنے آنے کے بعد اضافی تصدیقی اقدامات نافذ ہونے تک رجسٹریشن کا عمل عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News