ویب ڈیسک: سنگاپور کی حکومت نے ملک میں شرحِ پیدائش میں ریکارڈ کمی کے پیشِ نظر سرکاری ملازمین کے لیے باقاعدہ میچ میکنگ سروس شروع کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری میچ میکنگ سروس کے تحت شہری ایک ایپ پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے سروے میں حصہ لیتے ہیں، جس میں ان کی دلچسپیوں، عادات اور اقدار سے متعلق سوالات شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس سروس میں 21 سے 35 سال تک کی عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں، جس کا مقصد موزوں رشتوں کی تلاش میں معاونت فراہم کرنا ہے۔