زمبابوے میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک

زمبابوے میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک
کیپشن: زمبابوے میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: زمبابوے میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں معروف کاروباری شخصیت سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکومت کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس، ایک معروف کاروباری شخصیت اور 3 دیگر مسافر سوار تھے، حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کی شناخت تاحال باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی گئی، پولیس متاثرین کے نام بعد میں جاری کرے گی۔

حکومتی ترجمان نک منگوانا کے مطابق حادثے کی مزید تفصیلات پولیس فراہم کرے گی، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر بعض اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں زمبابوے کی معروف کاروباری شخصیت وکنیل چیوایو بھی سوار تھے، تاہم حکومت نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

Watch Live Public News