(ویب ڈیسک ) بھارتی شہر امرتسر میں امریکی سفیر کی گولڈن ٹیمپل آمد کے موقع پر خالصتان کے حق میں نعرے لگا دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر سرجیو گور نے 28 رکنی امریکی وفد کے ہمراہ گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا۔ گولڈن ٹیمپل میں موجود ہزاروں سکھوں نے خالصتان کے پرچموں کے ساتھ امریکی سفیر کا ستقبال کیا ۔
امریکی سفیر کی آمد پرگولڈن ٹیمپل کے مرکزی دروازے کے باہر ’’ خالصتان زندہ باد‘‘ اور ’’گاڈ بلیس خالصتان‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔
امریکی سفیر سرجیو گور نے گولڈن ٹیمپل میں سکھ مذہبی قیادت سے ملاقات کی۔
قائم مقام صدر شرومنی اکالی دل ایمان سنگھ مان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ سکھ برادری کے لیے اہم ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی مخالفت کے باوجود ، دورے کے موقع پر خالصتانُ نواز گروپ کے مظاہرہ نے امریکی سفیر پر خالصتان سے سکھوں کی وابستگی کا واضح کیا ہے۔ نئی دہلی کی خواہش کے برخلاف، امرتسر میں سکھ مذہبی قیادت سے امریکی وفد کی ملاقات بھارت کی خالصتان مخالف پالیسی کی سفارتی ناکامی ہیں۔ اکال تخت اور ایس جی پی سی قیادت سے امریکی سفیر کی ملاقات نے خالصتان تحریک کی اہمیت کو اجاگر کردیا۔ س
سیاسی ماہرین کے مطابق امریکی سفیر کے سامنے " خالصتان زندہ باد" کے نعروں نے ثابت کر دیا کہ دہلی کا سخت گیر رویہ سکھوں کے جذبۂ حریت کو دبا نہیں سکا۔امریکہ نے خالصتان ریفرنڈمز کو سکھوں کا جمہوری حق قرار دیا ہے ۔امریکہ نے خالصتان نواز سکھوں کے قتل کی سازشوں پر بھارتی اہلکار نکہل گپتا کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر رکھی ہے۔