وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا  دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا  دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا  دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ  کادورہ کیا  اورامیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےبیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے ملے اور ان سے امیگریشن کے طریقہ کار اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات بھی چیک کیں اور ایف آئی اے حکام سے ان کی تصدیق کرائی، محسن نقوی نے امیگریشن ٹیم کے انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نےکہاکہ کاؤنٹرز پر اضافی عملہ تعینات کرنے سے مسافروں کی طویل قطاریں ختم ہو گئی ہیں،انہوں نے ایئرپورٹ امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا۔

محسن نقوی کاکہناتھاکہ مسافروں کو امیگریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، نامکمل یا غیر تصدیق شدہ سفری دستاویزات کے حامل مسافروں کو ہرگز سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

Watch Live Public News