(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے دورانِ سفر بحث و تکرار کی رنجش پر ایک مسافر خاتون کا ذاتی موبائل نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خاتون مسافر نے رکشے میں سفر کیا تھا، جس کے دوران کسی بات پر خاتون اور ڈرائیور کے مابین بحث ہوئی۔
اس تکرار کے بعد رکشہ ڈرائیور نے بدلہ لینے کی نیت سے خاتون کا ذاتی موبائل فون نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
متاثرہ خاتون نے اس معاملے سے تنگ آ کر ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پیش ہو کرشکایت کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس پر متعلقہ پولیس ٹیم نےملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔