ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیش رفت، موبائل فونز کے ابتدائی تجزیے میں کیا سامنے آیا؟

ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیش رفت، موبائل فونز کے ابتدائی تجزیے میں کیا سامنے آیا؟
کیپشن: ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیش رفت، موبائل فونز کے ابتدائی تجزیے میں کیا سامنے آیا؟

ویب ڈیسک: خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ کے دونوں موبائل فونز کا ابتدائی تجزیہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ دونوں فونز پر پاس ورڈ یا لاک کوڈ موجود نہ ہونے کے باعث پولیس کو ڈیٹا تک رسائی میں دشواری پیش نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ربیعہ احسن اور ان کے شوہر کے درمیان ہونے والی چیٹ کا بھی جائزہ لیا، تاہم ابتدائی تجزیے میں میاں بیوی کے درمیان کسی تنازع یا اختلاف کا ثبوت نہیں ملا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ربیعہ احسن کے دونوں موبائل فونز اور ان کے شوہر کے موبائل فون کا فرانزک تجزیہ مکمل ہونے کے بعد رپورٹ پولیس چالان کا حصہ بنائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فرانزک رپورٹ کو تفتیش میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News