لاہور: روٹیوں کے پیسے کم دینے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان قتل

لاہور: روٹیوں کے پیسے کم دینے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان قتل

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ساندہ میں روٹیوں کے پیسے کم دینے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 16 سال کا نوجوان قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فیضان کے  نام سے ہوئی ہے۔ملزم   تندور پر روٹیاں لینے آیا۔پیسے کم دینے پر تندور پر کام کرنے والے لڑکے نے اعتراض کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کر دی۔

واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگنے کے باعث فیضان زمین پر گر جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم حسنین، عرفان ، بھولا اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے ۔ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

Watch Live Public News