پاکستانی اے آئی فلم میکر کی مختصر فلم سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی

پاکستانی اے آئی فلم میکر کی مختصر فلم سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی
کیپشن: پاکستانی اے آئی فلم میکر کی مختصر فلم سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی

ویب ڈیسک: لیہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اے آئی فلم میکر زاہد اقبال کی 28 منٹ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مختصر فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

زاہد اقبال کے مطابق فلم نے یوٹیوب پر 58 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں، جبکہ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی  ایک لاکھ 69ہزار  سے تجاوز کرچکے ہیں۔

فلم سے زاہد اقبال کی 5 کروڑ روپے آمدنی سے متعلق دعوے بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، تاہم اس آمدنی کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فلم سازی کا بڑھتا رجحان نوجوان پاکستانی تخلیق کاروں کے لیے کم وسائل میں فلمیں بنانے اور عالمی سطح پر ناظرین تک رسائی کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

Watch Live Public News