ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر اور ڈی جے ایلن واکر کی لاہور آمد نے پاکستانی مداحوں کو حیران کر دیا، ان کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلن واکر اپنے نئے میوزک البم کے سلسلے میں پاکستان آئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستانی گلوکاروں حمزہ ملک اور زین زوہیب سے بھی ملاقات کی۔
ایلن واکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ نقاب پہنے نظر آئے۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں حمزہ ملک اور زین زوہیب کا مشہور گانا ’’الفاظ‘‘ بھی سنائی دے رہا ہے۔
تاہم ایلن واکر اور پاکستانی گلوکاروں نے تاحال کسی نئے مشترکہ میوزک پراجیکٹ کی تصدیق نہیں کی۔
ایلن واکر کی ویڈیو پر پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور پاکستان کے دیگر شہروں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔