ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا

ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا

(ویب ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز الحق نے ہاتھ سے لکھا استعفی اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کو دے دیا۔

اسمبلی اجلاس کے بعد اعجاز الحق  کی وزیر داخلہ ضیاء لنجار سے تلخ کلامی ہوئی۔ایم کیو ایم کے اراکین نے اعجاز الحق کو روکنے کی کوشش  تاہم   اعجاز الحق اپنے ہی ساتھیوں سے الجھ گئے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کا کہنا ہے کہ اعجاز الحق کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ اعجاز الحق حلقہ 121 کراچی غربی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News