ویب ڈیسک: انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوران پاکستان کو بڑا دھچکا لگا ہے، اوپننگ بیٹر امام الحق انجری کا شکار ہوگئے۔
ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران امام الحق کی بائیں پنڈلی میں کھچاؤ پیدا ہوا۔ بعد ازاں کیے گئے اسکینز میں لو گریڈ کاف اسٹرین کی تصدیق ہوئی۔
امام الحق اس وقت پاکستان ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق میچ کے بقیہ حصے میں ان کی شرکت کا فیصلہ علاج اور صحتیابی کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔