9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا
کیپشن: 9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے واقعات کے دوران مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کو جرم ثابت ہونے پر 10، 10 سال قید کا حکم دیا۔

دوسری جانب اسی مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو عدالت نے بری کر دیا۔

یہ مقدمہ 9 مئی 2023 کو مغلپورہ میں پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق تھا جس میں پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد متعدد سیاسی رہنماؤں کے خلاف مختلف مقدمات میں قانونی کارروائی جاری رہی۔

Watch Live Public News