دورہ انگلینڈ میں بدترین شکستیں، مصباح الحق کا سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ

دورہ انگلینڈ میں بدترین شکستیں، مصباح الحق کا سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ
کیپشن: دورہ انگلینڈ میں بدترین شکستیں، مصباح الحق کا سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ

ویب ڈیسک: دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران سابق کپتان مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

لیڈز میں اننگز کی شکست کے بعد لارڈز میں بھی انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز کی شکست نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔ اس کے بعد پی سی بی نے انگلینڈ میں موجود اسکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو وطن واپس بلانے کے ساتھ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ ای میل کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے پر مشاورت نہ کیے جانے پر استعفیٰ دیا۔

Watch Live Public News