(ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 52 رنز پر گرگئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈٰم میں کھیلے جا رہے سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی اننگ کے دوران کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر انگلینڈ کے کھلاڑی ٹام بینٹن کو 4 رنز پر ہی پویلین بھیج دیا۔جو روٹ 5 رنز بنا سکے جبکہ کپتان 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی فائنل الیون میں شاداب خان اور رضا اللہ شامل ہیں۔
اس موقع پر انگلش ٹٰی کے کپتان ہیری بروک کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔