(ویب ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے سلطنتِ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے اعزاز میں ونڈسر کیسل میں منعقدہ اسٹیٹ بینکوئٹ کے دوران عمانی عوام کی تعریف کے لیے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حدیث مبارکہ کا عربی میں حوالہ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
سلطنتِ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جو کہ گزشتہ 44 برسوں کے دوران کسی عمانی سلطان کا برطانیہ کا پہلا باضابطہ دورہ ہے۔ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے ونڈسر کیسل میں معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں پروقار شاہی عشائیہ دیا۔
شاہ چارلس نے عمانی عوام کے اچھے اخلاق اور رواداری کو سراہنے کے لیے عربی زبان میں حدیث مبارکہ کا حوالہ دیا۔
King #charles quote hadith of Prophet Muhammad at the state banquet for oman's sultan #rasala #foryou #explore #pakistanicelebrities https://t.co/eYXWtHo5PO
— RASALA.PK (@rasalapk) October 22, 2026
انہوں نے نبی کریم ﷺ کا یہ حدیث مبارکہ کو پڑھ کر سنایا کہ "اگر تم اہل عمان کے پاس جاتے تو وہ تمہیں گالیاں دیتے اور نہ ہی مارتے پیٹتے۔"
برطانوی بادشاہ کے منہ سے عربی زبان میں حدیث مبارکہ کے الفاظ کی ادائیگی پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی اور وائرل ہو گئی۔