پاکستان ایمبیسی تہران اور ای سی آئی کے اشتراک سے پاکستان کی شناخت کے سفر پر مبنی ڈاکومنٹری ’’پاکستان تھرو ایجز‘‘ کی اسکریننگ

پاکستان ایمبیسی تہران اور ای سی آئی کے اشتراک سے پاکستان کی شناخت کے سفر پر مبنی ڈاکومنٹری ’’پاکستان تھرو ایجز‘‘ کی اسکریننگ
کیپشن: پاکستان ایمبیسی تہران اور ای سی آئی کے اشتراک سے پاکستان کی شناخت کے سفر پر مبنی ڈاکومنٹری ’’پاکستان تھرو ایجز‘‘ کی اسکریننگ

ویب ڈیسک: پاکستان ایمبیسی تہران اور ای سی آئی کے اشتراک سے پاکستان کی شناخت کے سفر پر مبنی ڈاکومنٹری ’’ پاکستان تھرو ایجز‘‘ کی اسکریننگ ہوئی جس میں بڑی تعداد میں آرٹ، کلچر، ٹوارزم، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔

دستاویزی فلم میں مہرگڑھ، گندھارا اور وادیٔ سندھ کی قدیم تہذیبوں کے آغاز، زبانوں کی ابتدا، مختلف ثقافتوں کے امتزاج اور اُن خطوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا جو آج کے پاکستان پر مشتمل ہیں۔

ایران کے ثقافت، ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے نائب وزیر ڈاکٹر انوشیروان محسنی بندپے نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ان تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے نوادرات بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

سفیر عمران احمد صدیقی نے پاکستان کے قیام کے تاریخی سفر اور اس کی جغرافیائی اور ثقافتی اہمیت کو واضح کیا۔

ڈاکٹر انوشیروان نے ڈاکومنٹری کی اسکریننگ کو سراہا اور اسے ثقافتی مماثلتوں کے تناظر میں عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

Watch Live Public News