میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن نے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کردی،رپورٹ جاری

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن نے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کردی،رپورٹ جاری

(ویب ڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ میں پولیس افسران کے خلاف کاروائی اور انکوئری کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق میررضا کیس جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ سندھ کابینہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کیس کیلئے مشترکا تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹیم ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ابتدائی دس روز کی تفتیش میں شریک پولیس آفسران کےکردار پر اعلیٰ سطح تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس آفسران کے خلاف محکمہ مانہ کارروائی اور انکوائری کی جائے، پولیس خلاف محکمانہ  کارروائی اورتحقیقات کی سفارش  کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ابتدائی تفتیش میں شواہد چھپانے کے معاملے ڈی جی ایف آئی کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی تجویر دی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے کیس کی شفاف اورغیر جانبدارانہ تحقیقات پرزوردیا۔

قبل ازیں  سندھ  کابینہ نے میر رضا کیس کی رپورٹ کو منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میر رضا کیس کی رپورٹ آج ہی محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

وزیراعلی سندھ نے رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے ضیاء الحسن لنجار، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ایڈووکیٹ جنرل پر مشتمل ذیلی کمیٹی تشکیل  دی۔

ترجمان وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ  وزیراعلیٰ سندھ  نے میر رضا کیس کی رپورٹ کی کاپی متاثرہ خاندان کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News