پی ٹی آئی قیادت، نیب مقدمات اور انکوائریاں

پی ٹی آئی قیادت، نیب مقدمات اور انکوائریاں
کیپشن: پی ٹی آئی قیادت، نیب مقدمات اور انکوائریاں

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے بعد مراد سعید، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی اور ڈاکٹر امجد علی کو نیب مقدمات اور انکوائریوں کا سامنا ہے۔ احتساب کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی خود احتساب کی زد میں ہے۔

بانی سے سابق وفاقی و صوبائی قیادت تک کارروائیاں

17 اکتوبر 2026: مراد سعید کے خلاف مبینہ بے نامی جائیدادوں، فرنٹ مین اور کاروباری سرمایہ کاری سے متعلق نیب انکوائری شروع کی گئی۔ مراد سعید انکوائری، سوات میں 2020 کی اراضی خریداری اور ذرائع آمدن کا ریکارڈ بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا۔

22 ستمبر 2026: علی امین گنڈاپور کو نیب کا کال اَپ نوٹس، اثاثوں اور مالی معاملات کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔ 19 جون 2025: اپر کوہستان میں 30 ارب روپے سے زائد کی مبینہ خوردبرد کے کیس میں اعظم سواتی کو نیب نوٹس موصول ہوا۔ 20 اکتوبر 2026: ڈاکٹر امجد علی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ بدعنوانی کی نیب انکوائری، پانچ افراد طلب کیے گئے۔

یکے بعد دیگرے اہم رہنماؤں کو مالی تحقیقات اور نیب نوٹسز کا سامنا کرنے پر پی ٹی آئی کا احتسابی بیانیہ سوالات کی زد میں آگیا ہے۔ دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والی پی ٹی آئی اپنے بڑے رہنماؤں کے اثاثوں اور مالی معاملات کا جواب دے۔

بانی سزا یافتہ، سابق وزیراعلیٰ کو نیب نوٹس، مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری، صوبائی رہنما بھی زیرِ تحقیقات ہیں۔ پی ٹی آئی کا اصل امتحان سیاسی تقریریں نہیں، بانی سے صوبائی قیادت تک مالی معاملات کا مکمل حساب ہے۔

Watch Live Public News