عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت لیا

عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت لیا
کیپشن: عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت لیا

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ لاہور کے ڈیفیمیشن ٹربیونل نے معین قریشی کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی پروگرام میں معین قریشی کے بیان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ معین قریشی نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے پنجاب اسمبلی کے دورے کے موقع پر عظمیٰ بخاری نے 150 سے 200 افراد کو اسمبلی میں داخل کروایا، جبکہ سہیل آفریدی سے سوال کرنے والے صحافی بھی ان کے تنخواہ دار ملازم تھے۔

عظمیٰ بخاری نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا تھا۔

ٹربیونل کے مطابق معین قریشی نے ٹی وی پروگرام میں بیان دینے کا اعتراف کیا، تاہم اپنے الزامات کے حق میں شواہد پیش نہیں کرسکے۔ عدالت نے کیس کا مختصر فیصلہ جاری کردیا ہے، جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News