(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے مخالفت اور شدید نعرے بازی بھی کی۔قرارداد پر بحث میں حکومت اپوزیشن اراکین نے چار گھنٹے سے زائد بحث کی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔