(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کل صبح 11 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قراردادیں منظور کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو صبح ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا،مشترکہ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کی توثیق کی جائے گی۔