(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں ممتاز سماجی شخصیت مہران چاند بٹ کی جانب سے "سیاست نہیں، ریاست بچاؤ" ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء کا ایک ہی نعرہ تھا کہ کسی بھی جماعت کی سیاست سے بڑھ کر ہمارے لیے ریاست مقدم ہے۔ ریاست مضبوط ہے تو ہم مضبوط اور محفوظ ہیں۔
ریلی کا آغاز قلعہ میاں سنگھ سے ہوا جو راہوالی کینٹ گوجرانوالہ پر اختتام پذیر ہوئی۔
