وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ویب ڈیسک:گوجرانوالہ میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز , وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا.

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ کی تختی کی نقاب کشائی کی,   وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے سنہری بیلچے سے علامتی طور کھدائی کر کے سنگ بنیاد رکھا .

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خطاب میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہااور پوری ٹیم کو شاباش دی، اپنے خطاب میں گوجرانوالہ کے روایتی کھانو ں کا ذکر کیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ پرخود بریفنگ دی ، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی تقریب میں آمد پر عوام کے بلند آہنگ نعرے لگائے گئے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے آغاز پر گوجرانوالہ کے عوام کا  جوش وخروش دیدنی تھا۔

 تقریب گاہ کے داخلی راستوں کو خوبصورت سٹیمر۔ پینا فلیکس سے سجایا گیا ، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے بارے میں معلوماتی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

تقریب گاہ میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا خوبصورت تھری ڈی ماڈل حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گیا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزراء،ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر نے شرکت کی۔ 

Watch Live Public News