بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 کا شاندار انعقاد

بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 کا شاندار انعقاد
کیپشن: بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 کا شاندار انعقاد

ویب ڈیسک:   بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 شاندار، رنگا رنگ اور منظم تقریبات کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلی کے دوران آف روڈ چیلنج مقابلے نہایت سنسنی خیز اور دلچسپی سے بھرپور رہے۔ مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں شریک ڈرائیورز نے غیر معمولی مہارت، رفتار اور جرات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ریلی میں مجموعی طور پر 51 ڈرائیورز نے شرکت کی، جن میں دو خواتین ریسرز بھی شامل تھیں۔  مقابلے نہایت سخت اور تکنیکی چیلنجز سے بھرپور رہے، جس سے شائقین محظوظ ہوئے۔

اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ گورنر بلوچستان نے مختلف کیٹیگریز کے فاتح ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

Watch Live Public News