ویب ڈیسک: گوادر میں تفریحی سہولت کی فراہمی کیلئے جدید عوامی پارک کا افتتاح کر دیا گیا.
افتتاحی تقریب میں جی او سی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کی خصوصی شرکت نے بھرپور عوامی پذیرائی حاصل کی. جی ڈی اے ڈائریکٹر جنرل، ایس ایس پی پولیس اور اعلیٰ افسران بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں گوادر کی شہری ترقی میں منصوبہ کی اہمیت اور کردار کو اجاگر کیا گیا۔
ڈیجیٹل نظم و نسق اور شہری ترقی وژن کے تحت گوادر کو سرسبز، جدید اور ترقی یافتہ ساحلی شہر بنایا جا رہا ہے۔ جدید پارک شہری تفریح کے ساتھ ساتھ گوادر کے جدید انفراسٹرکچر اور ساحلی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔ شہریوں کے لیے تفریح اور معیار زندگی بڑھانے کے لیے یہ منصوبہ اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔