مریم نواز کا ملتان میں کینسر سینٹر اور جدید طبی سہولیات کا افتتاح

مریم نواز کا ملتان میں کینسر سینٹر اور جدید طبی سہولیات کا افتتاح
کیپشن: مریم نواز کا ملتان میں کینسر سینٹر اور جدید طبی سہولیات کا افتتاح

ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں پیٹ سی ٹی، سائیکلوٹرون، کینسر ٹریٹمنٹ کیلئے کوآبلیشن اورکینسر سینٹر کا افتتاح کردیا۔

وزیرِ اعلیٰ نے نشتر اسپتال میں 100 بستروں پر مشتمل کینسر سینٹر کا دورہ کیا، جہاں صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر نے انہیں منصوبے اور جدید طبی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین سے لائی گئی کرائیو ایبلیشن مشین کے ذریعے صرف ایک سوئی سے کینسر کی رسولیوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

مریم نواز نے مشین کے ذریعے کینسر کا علاج کرانے والی پہلی مریضہ، کمالیہ کی 55 سالہ مسرت ارشد سے بھی ملاقات کی۔ کامیاب علاج پر مسرت ارشد جذباتی ہوگئیں، جس پر وزیرِ اعلیٰ نے انہیں دلاسہ دیا اور صحت یابی پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چین سے کینسر کے علاج کے لیے جدید مشین لائی گئی ہے، اب مریضوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

Watch Live Public News