ٹریفک وارڈنز14فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے

ٹریفک وارڈنز14فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے
کیپشن: ٹریفک وارڈنز14فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ٹریفک پولیس کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہننا شروع کریں گے۔ ابتدائی مرحلے میں صرف لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی اضلاع میں بھی ٹریفک پولیس کے یونیفارم میں تبدیلی کی جائے گی، جبکہ تیسرے مرحلے میں صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ اقدام مکمل کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کے استعمال کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔ الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے پیٹرول کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت متوقع ہے۔

Watch Live Public News