ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری، ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 15 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، 8 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
4 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو ریگولر بنیادوں پر، 01 آفیشیٹنگ، 03 کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا، 07 سپرنٹنڈنٹس کو بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
01 سپرنٹنڈنٹ کو ریگولر بنیادوں پر، 01 کو آفیشیٹنگ، 05 کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا۔
آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اسد اعجا ملہی نے ترقیوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی اور مزید تندہی سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔