پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق خفیہ کیمروں اور ریکارڈنگ آلات سے لیس عینکوں، پین، گھڑیوں اور دیگر ڈیوائسز پر مکمل پابندی ہو گی، جاسوسی آلات اور خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال اور خرید و فروخت پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خصوصاً خواتین اور بچوں کی نجی زندگی اور ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے کیا،

محکمہ داخلہ کے مطابق جاسوسی کے آلات کے ذریعے غیر قانونی نگرانی، ہراسانی اور بلیک میلنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

Watch Live Public News