کراچی : ڈیفنس گزری میں عوام کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی : ڈیفنس گزری میں عوام کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری میں  عوام کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس گزری میں مبینہ طور پر لوٹ مار کی کوشش کرنے والا ایک ملزم عوام کے  تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم کی لاش کو قانونی و ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News