کراچی میں 29 افراد کی مبینہ حراست، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی میں 29 افراد کی مبینہ حراست، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

(ویب ڈیسک )  گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب ایک نجی/سول ڈیفنس کے احاطے میں 29 افراد مبینہ طور پر حراست میں رکھا گیا تھا۔حراست میں لے گئے افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

تفصیلات کے مطابق  مبینہ حراست کے معاملے پر سندھ حکومت نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ محکمہ انسانی حقوق کے مطابق کمیٹی حراست کی قانونی حیثیت، SIU اور AVCC اہلکاروں کے کردار اور سول ڈیفنس کی عمارت کے استعمال کی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی گرفتاری و حراست کا ریکارڈ، روزنامچہ اور دیگر سرکاری دستاویزات کا جائزہ لے گی جبکہ متعلقہ پولیس افسران، حراست میں لیے گئے افراد اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔

تحقیقات میں غفلت، قانون کی خلاف ورزی یا انسانی حقوق کی پامالی ثابت ہوئی تو ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔تحقیقاتی کمیٹی کو 15 دن کے اندر مکمل رپورٹ اور سفارشات مجاز حکام کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News