وفاقی وزیر جام کمال خان کی ایکسپو سینٹر کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرچم کشائی 

وفاقی وزیر جام کمال خان کی ایکسپو سینٹر کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرچم کشائی 

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایکسپو سینٹر کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرچم کشائی کی۔

تفصیلات کے مطابق جام کمال خان نے یوگنڈا کے وزیرِ زراعت، وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ اور صوبائی وزرا کے ہمراہ ربن کاٹ کر فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح کیا۔ فوڈ ایگ 2026 کی افتتاحی تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا، سیاسی شخصیات اور سفارت کاروں  نے شرکت کی۔

فوڈ ایگ 2026 میں 72 ممالک کے 820 بین الاقوامی مندوبین شریک ہوئے۔ فوڈ ایگ 2026 میں شرکت کے لیے 820 خریداروں کے سفری پروگراموں کی تصدیق کی گئی۔

فوڈ ایگ 2026 میں 400 نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News