سونے کی گرتی قیمتوں کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا 

سونے کی گرتی قیمتوں کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا 

(ویب ڈیسک )ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی گرتی ہوئی قیمتوں کا سلسلہ تھم گیا ہے اور سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  7 ہزار 800 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہو گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 687 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 21 نومبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالرز مہنگا ہو کر 3 ہزار 616 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Watch Live Public News