(ویب ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے 2 دسمبر تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا،وزیراعظم مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران روسی صدر پوتن سے ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط ہونگے،وزیراعظم کےدورے میں علاقائی امن، سیکیورٹی، معاشی وتجارتی امور زیر غورآئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےدورے میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی سےمتعلق امورپر بات چیت متوقع ہے۔