کراچی: گلستان جوہر بلاک 19 پاک ایونیو کے فلیٹ میں فائرنگ،1 شخص جاں بحق

کراچی: گلستان جوہر بلاک 19 پاک ایونیو کے فلیٹ میں فائرنگ،1 شخص جاں بحق

(ویب ڈیسک) کراچی میں گلستان جوہر بلاک 19 پاک ایونیو کے فلیٹ میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ پاک ایونیو کی دوسری منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  جاں بحق شخص کی شناخت تاجدار ولد قیصر خان کے نام سے ہوئی، مقتول تاجدار کو دو سے تین گولیاں لگیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس  کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جاں بحق تاجدار قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Watch Live Public News