ویب ڈیسک: (دانش منیر) پروفیشنل مینجمنٹ سروسز ( پی ایم ایس) افسران گریڈ 18 سے 19 اور 19 سے 20 گریڈ میں ترقی کے لیے تشکیل کردہ بورڈ ایک مرتبہ پھر منسوخ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرووینشل سلیکشن بورڈ کے چوتھی مرتبہ منسوخ ہونے پر افسران سیخ پا ہوگئے۔ پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے پی ایس بی بورڈ فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔
صدر پی ایم ایس قمرقیصرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے مطالبہ نہ مانے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کریں گے۔ تمام فورم پر مطالبات نہ سنے جانے پر احتجاج کی راہ لیں گے۔ پی ایس بی کے اجلاس بار بار بلائے جانے اور پھر بار بار ملتوی کیے جاتے ہیں۔
ان کامزید کہنا تھاکہ مسلسل تاخیر نے پی ایم ایس افسران میں گہری ناراضگی، غصہ اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔ اس صورتحال پر فوری توجہ نہ دی گئی تو یہ پنجاب میں سنگین انتظامی بحران کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کا موجودہ طرز عمل پی ایم ایس افسران کے ساتھ انتہائی امتیازی سلوک اور ناانصافی کی عکاسی کرتا ہے۔ سراسر ناانصافی اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔