بلوچستان کے اہل امیدواروں کی وفاقی ملازمتوں میں بھرتیوں کیلئے سیل قائم

بلوچستان کے اہل امیدواروں کی وفاقی ملازمتوں میں بھرتیوں کیلئے سیل قائم
کیپشن: بلوچستان کے اہل امیدواروں کی وفاقی ملازمتوں میں بھرتیوں کیلئے سیل قائم

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بلوچستان کے اہل امیدواروں کو وفاقی ملازمتوں میں بھرتی کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بلوچستان فیڈرل ایمپلائمنٹ فسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

خصوصی سیل وفاقی وزارتوں اور محکموں میں بلوچستان کے مختص کوٹے کے تحت شفاف اور بروقت بھرتیوں کی نگرانی کرے گا۔ یہ بھرتیوں کے موجودہ طریقہ کار کا جائزہ لینے کے ساتھ امیدواروں کو درپیش انتظامی اور عملی رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کے لیے اقدامات تجویز کرے گا۔

سیل دور دراز علاقوں کے امیدواروں تک وفاقی ملازمتوں کی معلومات اور مواقع کی رسائی بہتر بنانے کے لیے بھی تجاویز مرتب کرے گا، جبکہ متعلقہ وزارتوں اور ذیلی اداروں سے رابطے کے ذریعے بھرتیوں کو مقررہ قواعد اور وفاقی پالیسی کے مطابق یقینی بنانے میں معاونت کرے گا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری (ریگولیشن) کو سیل کا مجموعی انچارج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شاہد نواز کو اس کا کوآرڈی نیٹر نامزد کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News