ویب ڈیسک: گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں معمولی رقم کے تنازع پر رکشہ ڈرائیور مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول رمضان روزانہ 50 روپے کے عوض پٹرول پمپ پر رکشہ پارک کرتا تھا۔ واقعے کے روز سکیورٹی گارڈ کی جانب سے 50 کے بجائے 60 روپے طلب کرنے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر رمضان کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ نامزد سکیورٹی گارڈ واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔