مردہ قرار دی گئی 15 سالہ لڑکی اپنے ہی جنازے پر تابوت میں زندہ ہو گئی، ویڈیو وائرل

مردہ قرار دی گئی 15 سالہ لڑکی اپنے ہی جنازے پر تابوت میں زندہ ہو گئی، ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک) لاطینی امریکی ملک گواتیمالا میں ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مردہ سمجھ کر تابوت میں رکھی گئی ایک 15 سالہ نوعمر لڑکی اپنی ہی آخری رسومات کے دوران اچانک ہوش میں آ کر اٹھ بیٹھی۔ اس حیران کن واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے دنیا بھر کے صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

15 سالہ لڑکی یولیدی اکوسٹویوک (Yuleidy Ixcotoyac) کو ہفتے کی صبح طبیعت خراب ہونے پر اس کے والد ابراہیم، جو ایک مقامی پادری ہیں، گاڑی میں طبی مرکز لے جا رہے تھے کہ راستے میں وہ اچانک بے ہوش ہو گئی۔

بدحواس والد نے فوری گاڑی روکی اور نبض و سانس چیک کی۔ والد کے مطابق، سانس اور نبض نہ ملنے پر انہوں نے اسپتال لے جانے کے بجائے موقع پر ہی یہ سمجھ لیا کہ بیٹی راستے میں ہی دم توڑ چکی ہے۔

حیران کن اور خطرناک بات یہ رہی کہ لڑکی کو کسی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور نہ ہی اس کا باضابطہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہوا۔

علاقے کی مقامی روایت کے تحت فوتگی کے فوراً بعد تدفین کے رواج پر عمل کرتے ہوئے اہلخانہ نے فوری طور پر تابوت خریدا، اور بے ہوش ہونے کے محض 8 گھنٹے بعد دوپہر ڈھائی بجے دیہات ’ایل جوکوٹے‘ میں واقع گھر پر آخری رسومات کے لیے رشتہ داروں اور سوگواروں کو جمع کر لیا گیا۔

جنازے کے دوران جب لڑکی کی والدہ لیسویا ریوس لکڑی کے تابوت پر جھک کر رو رہی تھیں تو انہوں نے تابوت کے شیشے کے اندر ہلکی سی حرکت محسوس کی۔

ماں نے فوری طور پر چیخ کر کہا کہ ان کی بیٹی زندہ ہے۔ جیسے ہی تابوت کھولا گیا، گلابی ٹی شرٹ میں ملبوس نوعمر لڑکی اچانک اٹھ کر بیٹھ گئی اور بولنے لگی۔

آنکھوں کے سامنے ہونے والے اس منظر پر سوگواروں کے ہوش اڑ گئے۔ لواحقین نے فوری طور پر گھبرائی ہوئی بچی کو سہارا دے کر تابوت سے باہر نکالا اور پینے کے لیے پانی دیا۔صفِ ماتم سیکنڈوں میں جشن میں تبدیل ہو گئی اور اہلِ خانہ خدا کا شکر ادا کرنے لگے۔

لڑکی نے بے ہوش ہونے سے قبل کے لمحات یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے دل میں شدید درد اٹھا تھا، سینے پر شدید بوجھ محسوس ہوا اور اس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی تھی۔

15 سالہ یولیدی اب مکمل طور پر ہوش میں ہے اور اپنے گھر پر تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے، اس نے نئی زندگی ملنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اسے ایک بڑا معجزہ قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News