ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور سینما گھروں میں شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے ’ ون ڈالر سینما‘ منصوبے کا اعلان کردیا۔
وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب مریم اورنگزیب کے مطابق منصوبے کے تحت سینما ٹکٹ کی قیمت 300 سے 350 روپے کے درمیان رکھنے کی تجویز ہے، تاکہ مہنگے ٹکٹوں کے باعث سینما نہ جانے والے افراد، خصوصاً نوجوانوں اور خاندانوں کو سہولت مل سکے۔
منصوبے کا مقصد کم قیمت ٹکٹوں کے ذریعے عام شہریوں کو سینما گھروں کی طرف راغب کرنا اور مقامی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔
تاہم، منصوبے پر عمل درآمد اور اس کے آغاز کی تاریخ سے متعلق حتمی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔