ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن واشک کے علاقے پلانتک میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد علاقے میں عوام کو لوٹنے اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔