مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اہم دعوے

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اہم دعوے
کیپشن: مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اہم دعوے

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری قانونی تنازع میں نیا موڑ آگیا۔ ثاقب چدھڑ نے ایک انٹرویو میں اداکارہ اور ان کی بہن سے متعلق متعدد دعوے کیے ہیں۔

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک موجودہ رکن اسمبلی کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں معاملہ این سی سی آئی اے تک پہنچا اور اس میں ثاقب چدھڑ کا نام سامنے آیا۔

ثاقب چدھڑ نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کی آسٹریلیا میں اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے حصول میں مدد کی۔ ان کے مطابق رمشا نے بعد میں ان کے کاروباری پارٹنر کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا، جو مبینہ طور پر مالی تصفیے پر ختم ہوا۔

ثاقب چدھڑ نے مزید دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال کو ان کی پہلی شادی کا علم تھا اور وہ ان کی دوسری بیوی بننا چاہتی تھیں، تاہم انہیں مومنہ کی سابقہ شادی کا علم بعد میں ہوا۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مومنہ اقبال کے وکیل نے مبینہ طور پر تنازع کے تصفیے کے لیے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد رقم کم کرنے کی پیشکش کی گئی اور 11 کروڑ روپے میں معاملہ طے کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی۔

ثاقب چدھڑ کے مطابق ان کے پاس وکیل سے ملاقات اور مبینہ تصفیے سے متعلق شواہد بھی موجود ہیں۔

Watch Live Public News