ویب ڈیسک: پاکستانی تھیٹر انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے اور اپنے منفرد اندازِ اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث ناظرین میں خاصے مقبول تھے۔
اپنے فنی کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد اسٹیج ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے اور تھیٹر کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
ان کے ساتھی فنکاروں، مداحوں اور دیگر شوبز شخصیات نے آصف اقبال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ تھیٹر کے لیے ان کی خدمات اور یادگار کردار ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
اہلِ خانہ کے مطابق آصف اقبال کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔