مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم سے رجوع کرنے کا اعلان

مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم سے رجوع کرنے کا اعلان
کیپشن: مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم سے رجوع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم سے رجوع کرنے اور مبینہ زیادتی پر خاموش نہ رہنے کا اعلان کردیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعے پر خاموش نہیں بیٹھیں گی اور اس معاملے پر ہر ممکن قانونی و دیگر فورم سے رجوع کریں گی۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ این سی سی آئی اے نے مبینہ ملی بھگت سے مقدمے کی تفتیش تبدیل کی اور انہیں اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ وہ ثاقب چدھڑ کے خلاف موجود تمام شواہد سوشل میڈیا پر سامنے لائیں گی۔ ان کے مطابق انہیں صلح کی پیشکشیں بھی کی گئیں، تاہم انہوں نے صلح سے انکار کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ متعدد افراد نے انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا، تاہم انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

Watch Live Public News