ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 153 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔