حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا

حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت ایک روپے 88 پیسے کمی کے بعد 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News