پاکستانی گریجویٹس کیلئے بڑی خوشخبری! 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ جانئے

پاکستانی گریجویٹس کیلئے بڑی خوشخبری! 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ جانئے
کیپشن: پاکستانی گریجویٹس کیلئے بڑی خوشخبری! 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ جانئے

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا، جس کے تحت 2 ہزار تازہ گریجویٹس کو 4 سے 5 ماہ کی پیڈ انٹرن شپ اور ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو عملی تجربہ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

پروگرام کے لیے آئی ٹی اور متعلقہ شعبوں میں کم از کم 16 سالہ تعلیم رکھنے والے ایسے گریجویٹس اہل ہوں گے جنہوں نے گزشتہ 4 سال کے دوران ڈگری مکمل کی ہو اور درخواست کے وقت ملازمت نہ کر رہے ہوں۔ پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے مرد، خواتین اور خواجہ سرا امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

انتخابی عمل میں پروفائل، ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ، ایچ ای سی سے ڈگری کی تصدیق اور انٹرویو شامل ہوگا، جبکہ منتخب امیدواروں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ آئی ٹی سرٹیفکیشن بھی دی جائے گی۔

اہل امیدوار پنجاب حکومت کے آفیشل پورٹل cmitinterns.punjab.gov.pk پر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

Watch Live Public News