8 سالہ پاکستانی بچے نے او لیول اکاؤنٹنگ کا عالمی امتحان پاس کرلیا

8 سالہ پاکستانی بچے نے او لیول اکاؤنٹنگ کا عالمی امتحان پاس کرلیا
کیپشن: 8 سالہ پاکستانی بچے نے او لیول اکاؤنٹنگ کا عالمی امتحان پاس کرلیا

ویب ڈیسک: جس عمر میں بچے کھیل کود اور کارٹون دیکھنے میں مصروف ہوتے ہیں، اس عمر میں راولپنڈی کے 8 سالہ محمد عبداللہ نے او لیول اکاؤنٹنگ کا عالمی امتحان پاس کرکے غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

محمد عبداللہ نے کم عمری میں اکاؤنٹنگ کا امتحان کامیابی سے پاس کرکے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ملک کا نام بھی روشن کیا۔ انہیں کاروبار، کمپنیوں اور مالیاتی نظام کو سمجھنے میں کم عمری ہی سے خاص دلچسپی ہے۔

حیران کن طور پر عبداللہ نے کسی اکیڈمی یا مہنگے ٹیوشن سینٹر سے تعلیم حاصل نہیں کی، بلکہ اپنے والد کی رہنمائی میں گھر پر تیاری کرکے یہ کامیابی حاصل کی۔

محمد عبداللہ کی کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ غیر معمولی صلاحیت، محنت اور درست رہنمائی عمر کی محتاج نہیں ہوتی۔

Watch Live Public News